لب لعلیں
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - لعل جیسے ہونٹ، سرخ ہونٹ۔ میرے محبوب، خدا کے لیے افسردہ نہ ہو لب لعلیں سے تبسم کی امانت مت چھین ( ١٩٨٧ء، تذکرۂ شعرائے بدایوں (اظہر) ٩٣:١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'لب' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم 'لعل' کے ساتھ 'ین' بطور لاحقۂ صفت و نسبت لگانے سے مرکب توصیفی 'لب لعلیں' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٧٨ء کو "سخن بے مثال" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر